Time 17 جولائی ، 2024
پاکستان

کراچی میں درجہ حرارت 40.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ، گرمی کی شدت 56 ڈگری محسوس کی گئی

کراچی میں درجہ حرارت 40.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ، گرمی کی شدت 56 ڈگری محسوس کی گئی
کراچی میں کل بھی موسم گرم اور مرطوب رہے گا اور درجہ حرارت 36 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہ سکتا ہے: محمکہ موسمیات— فوٹو:فائل

کراچی میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں دوپہر 2 سے 3 بجے کے درمیان درجہ حرارت 40.5 ڈگری سینیٹی گریڈرہا اور گرمی کی شدت کا احساس 56 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہا۔

محکمہ موسمیات نے بتایاکہ کراچی کا موجودہ درجہ حرارت 36.5 اور 5 بجے ہوا میں نمی کا تناسب 66 فیصدریکارڈکیاگیا۔

کراچی میں اس وقت گرمی کی شدت کا احساس53 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں کل بھی موسم گرم اور مرطوب رہے گا اور درجہ حرارت 36 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہ سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کل شام سے سمندری ہوائیں بحال ہونے کا امکان ہے۔

دوسری جانب کراچی میں شدید گرمی کے باعث 200 عزاداروں کی حالت غیر ہوگئی جنہیں جناح اسپتال کے کیمپ میں طبی امداد دی گئی۔

مزید خبریں :