22 جولائی ، 2024
پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف) کا کہنا ہےکہ ڈیپارٹمنٹس کھلاڑیوں کو کلبز کی نمائندگی سے نہیں روک سکتے۔
پاکستان فٹبال فیڈریشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ پی ایف ایف آئین کے تحت ڈیپارٹمنٹ پلیئرز کا بھی کلبز سے رجسٹرڈ ہونا لازمی ہے، کلب سے رجسٹرڈ پلیئرز انٹرکلبز ٹورنامنٹ میں اپنے کلب کی نمائندگی کے لیے آزاد ہیں۔
پی ایف ایف کے مطابق ڈیپارٹمنٹس کو یہ حق نہیں کہ وہ کسی پلیئر کو کلب کی نمائندگی سے روکے۔
خیال رہےکہ قومی ویمن چیمپئن شپ میں ڈیپارٹمنٹس نےکھلاڑیوں کو کلبز کے لیے ریلیز کرنے سے انکار کردیا تھا۔
پی ایف ایف نے اس بار قومی ویمن چیمپئن شپ میں ڈیپارٹمنٹس کو شامل نہیں کیا ہے۔