Time 23 جولائی ، 2024
کاروبار

ایس آئی ایف سی کے تعاون سے 5 برس میں آئی ٹی برآمدات 15 ارب ڈالر تک بڑھانے کا ہدف مقرر

ایس آئی ایف سی کے تعاون سے 5 برس میں آئی ٹی برآمدات 15 ارب ڈالر تک بڑھانے کا ہدف مقرر
فوٹو: فائل

ایس آئی ایف سی کے تعاون سے آئی ٹی کے شعبے میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، حکومت نے اگلے 5 برس میں آئی ٹی پر مبنی برآمدات کو 15 ارب ڈالر تک بڑھانے کا ہدف مقرر کر رکھا ہے۔

گزشتہ مالی سال میں آئی ٹی برآمدات 2.6 ارب ڈالر تک رہیں جو رواں سال میں 3.5 ارب ڈالر تک بڑھنے کے امکانات ہیں۔

آئی ٹی کے شعبے میں برآمداتی صلاحیت کے پیشِ نظر حکومت نے رواں مالی سال میں 79 ارب روپے سے زائد کی رقم مختص کی ہے۔

وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ 79 ارب روپے کی رقم میں سے 19 ارب روپے کراچی اور اسلام آباد میں آئی ٹی پارک کے قیام میں صرف ہوں گے جبکہ 22 ارب روپے پاکستان سافٹ وئیر ایکسپورٹ بورڈ کیلئے مختص کئے گئے ہیں۔

چیئرمین پاکستان آئی ٹی انڈسٹری ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ ڈیجیٹل اکانومی کی صلاحیتوں کا بھرپور فائدہ اٹھانے کیلئے ہمیں آئی ٹی انفرااسٹرکچر میں بہتری لانے اور ہنر مند افرادی قوت میں اضافے کی ضرورت ہے۔

چیئرمین پاکستان آئی ٹی انڈسٹری ایسوسی ایشن نے کہا کہ جدید صنعتی معیار کے مطابق آئی ٹی کے شعبے کی تعمیر کیلئے ڈیجیٹل انفرااسٹرکچر اور انٹرنیٹ کی کنیکٹوٹی کو بڑھانے کی اشد ضرورت ہے۔

مزید خبریں :