23 جولائی ، 2024
کوئٹہ: بلوچستان ہائی کورٹ نے صوبے کے 200 سے زائد پولیس اہلکاروں کو برطرف کرنے کے خلاف درخواست پر آئی جی پولیس سمیت متعلقہ حکام کو طلبی کے نوٹسز جاری کردیے۔
بلوچستان ہائیکورٹ کے چیف جسٹس محمد ہاشم کاکڑ اور جسٹس شوکت رخشانی نے پولیس کے برطرف کردہ ملازمین کی درخواست پر سماعت کی۔
درخواست گزار کا مؤقف تھا کہ ہمیں ایک سال تک نوکری پربحال رکھنے کے بعد بیک جنبش قلم برطرف کیا گیا اور ملازمین کو اظہار وجوہ کا کوئی نوٹس اورصفائی کاموقع بھی فراہم نہیں کیا گیا۔
درخواست گزار کے مؤقف پر عدالت نےآئی جی اور ڈی آئی جی پولیس سمیت متعلقہ حکام کو طلب کر لیا۔
عدالت نے نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت اگلے ہفتے تک کیلئے ملتوی کردی۔