Time 23 جولائی ، 2024
کاروبار

سندھ: ریسٹورینٹس اور ہوٹلز پر کارڈز سے ادائیگیوں پر ٹیکس دوبارہ 15 فیصد کردیا گیا

سندھ: ریسٹورینٹس اور ہوٹلز پر کارڈز سے ادائیگیوں پر ٹیکس دوبارہ 15 فیصد کردیا گیا
کراچی کے 58 ریسٹورینٹس اور ہوٹلز کو عوام سے بدستور 15 فیصد سروس ٹیکس کاٹنے کی اجازت دیدی گئی ہے: سندھ ریونیو بورڈ/ فائل فوٹو

کراچی: سندھ میں ریسٹورینٹس اور ہوٹلز کو ڈیبٹ اور کریڈٹ کارڈ سے ادائیگیوں پر ٹیکس دوبارہ بڑھا دیا گیا۔

سندھ کے بجٹ میں کارڈز سے ادائیگیوں پر ٹیکس 15 فیصد سے کم کرکے 8 فیصد کیا گیا تھا لیکن اب ریسٹورینٹس اور ہوٹلز کو ڈیبٹ اور کریڈٹ کارٹ سے ادائیگیوں پر ٹیکس دوبارہ 8  فیصد سے بڑھا کر 15 فیصد کردیا گیا۔ 

سندھ ریونیو بورڈ کے مطابق کراچی کے 58 ریسٹورینٹس اور ہوٹلز کو عوام سے بدستور 15 فیصد سروس ٹیکس کاٹنے کی اجازت دیدی گئی ہے، یہ سہولت ریسٹورینٹس کی خریداریوں پر ٹیکس ادائیگیوں کی ان پٹ ایڈجسٹمنٹ کے لیے دی گئی ہے اور کم تعداد میں ریسٹورینٹس کو یہ اجازت ملی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ریسٹورینٹس کی زیادہ فروخت کارڈز کے ذریعے ہونے سے اصل فروخت یا اصل انکم ٹیکس آشکار ہونے کا امکان تھا۔

مزید خبریں :