Time 08 ستمبر ، 2024
دنیا

امریکا: بچوں کے فائرنگ واقعے میں ملوث ہونے پر والدین کی گرفتاری اور ان کو سزا سنانے کا نیا طریقہ

امریکا: بچوں کے فائرنگ واقعے میں ملوث ہونے پر والدین کی گرفتاری اور ان کو سزا سنانے کا نیا طریقہ
فوٹو: فائل

امریکی عدالتوں میں بچوں کے فائرنگ واقعے میں ملوث ہونےپر والدین کی گرفتاری اور ان کو سزا سنانے کا نیا طریقہ سامنے آگیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی ریاست جارجیا میں گزشتہ ہفتے اسکول میں فائرنگ واقعے کے گرفتار 14 سالہ طالبعلم پر سنگین قتل کی فرد جرم کے ساتھ ساتھ اس کے والد پر بھی غیر ارادی قتل کی فرد جرم عائد کر دی گئی۔

عدالت نے 14سالہ طالبعلم کو بطور بالغ فرد ، فرد جرم عائد کرتے ہوئےوالدین کو بھی مورد الزام ٹہرایا۔

پراسیکیوٹرز کا کہنا تھا والد نے فائرنگ واقعے میں استعمال ہونے والی گن، بچے کو تحفہ میں دی تھی۔ 

یاد رہے کہ جارجیا کے اسکول میں فائرنگ سے 4 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔

اس سےقبل رواں سال کےآغاز میں پہلی مرتبہ مشی گن کی عدالت تاریخی فیصلے میں بڑے پیمانے پر فائرنگ سے قتل کرنے کے الزام میں بچے کے ساتھ و الدین کو 10 سال قید کی سزا سنا چکی ہے۔

مزید خبریں :