انٹرٹینمنٹ
17 جنوری ، 2012

برطانیہ :جیمزبانڈفلموں میں استعمال ہوئی گاڑیوں کی نمائش

برطانیہ :جیمزبانڈفلموں میں استعمال ہوئی گاڑیوں کی نمائش

لندن…برطانیہ میں مشہورزمانہ جیمز بانڈفلموں میں استعمال ہونے والی حیرت انگیز اورعجوبہ گاڑیوں کی نمائش سترہ جنوری سے شروع ہوگی۔برطانوی جاسوسی کردارجیمز بانڈ007 پربنائی گئی پہلی فلم ڈاکٹرنو پچاس برس قبل ریلیزہوئی تھی۔ اس سیریز کی فلموں کی ایک خصوصیت ان میں بھاگتی دوڑتی انوکھی اورباکمال گاڑیاں بھی ہیں جودھوئیں کی جگہ گولیاں برساتی اورمیزائل بھی داغ سکتی ہیں اوردشمنوں میں گھرے بانڈ کوبچانے کیلئے کشتی ،آبدوزاورہیلی کاپٹرکاروپ بھی دھارلیتی ہیں۔سترہ جنوری کوبانڈسیریزکے پچاس برس مکمل ہونے پر برطانیہ کے نیشنل موٹرمیوزیم میں جیمزبانڈ کی فلموں میں استعمال کی گئی حیرت انگیزگاڑیوں کی نمائش ہوگی جوسال بھرجاری رہے گی۔ نمائش کاافتتاح مختلف فلموں میں بانڈگرلزکاکرداراداکرنے والی اپنے دورکی حسین اداکارائیں کریں گی۔

مزید خبریں :