23 جولائی ، 2024
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے اسپیکر ایاز صادق سے ملاقات کے بعد پارلیمنٹ کے باہر بھوک ہڑتالی کیمپ لگادیا۔
بھوک ہڑتالی کیمپ میں چیئر مین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہرعلی خان سمیت، پی ٹی آئی رہنما اسدقیصر، علی محمد خان، فلک ناز چترالی اور دیگر بھی موجود۔
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر علی نے پارلیمنٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے تحفظات تھے جو اسپیکر کے پاس لے کر آئے تھے۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہم سے جو زیادتیاں ہورہی ہیں اس پر ہم تحفظات کا اظہار کررہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ غیر آئینی اور غیر قانونی کام ہورہے ہیں، ہم اس ایوان کی سربلندی کے لیے یہاں بیٹھے ہیں۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہمارے تحفظات ہیں کہ اس ایوان میں بہت سے اجنبی بیٹھے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمارا علامتی احتجاج رات 8 بجے تک روزانہ رہے گا، ہمارے احتجاج کا مقصد ناانصافی اور زیادتی ختم کرنا اور بانی پی ٹی آئی کو آزادی دلانا ہے۔