Time 24 جولائی ، 2024
پاکستان

کراچی میں صبح سویرے بوندا باندی سے موسم خوشگوار

کراچی میں صبح سویرے بوندا باندی  سے موسم خوشگوار
24 گھنٹوں کے دوران مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے: محکمہ موسمیات/ فائل فوٹو

کراچی میں صبح سویرے بوندا باندی سے شہر کا موسم خوشگوار ہوگیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر کا مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے جب کہ شام یا رات میں بوندا باندی اور ہلکی بارش ہوسکتی ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور  آئندہ 24 گھنٹوں میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا بتانا ہےکہ ہوا میں نمی کا تناسب 82 فیصد ہے اور سمندری ہوائیں 24کلو میٹر فی گھنٹہ  کی رفتار سے چل رہی ہیں۔


مزید خبریں :