11 فروری ، 2013
اسلام آباد … سپریم کورٹ میں سرکاری ملازمین کے تحفظ سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران جج جسٹس جواد ایس خواجہ نے ریمارکس دیئے کہ من مانی کرنے کا وقت گزر گیا، کیا یہاں کوئی بادشاہ سلامت حکومت کررہا ہے۔ جسٹس جواد ایس خواجہ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 2 رکنی بینچ نے سرکاری ملازمین کے تحفظ سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ اکرم شیخ ایڈووکیٹ کا کہناتھا کہ ان کے موکل حسن وسیم افضل کا پرنسپل سیکریٹری گورنر پنجاب کے عہدے سے زبانی احکامات پر تبادلہ کیا گیا۔ جسٹس جواد ایس خواجہ نے ریمارکس دیئے کہ من مانی کرنے کا وقت گزر گیا، ہمیں کوئی بادشاہ نہیں، عوام تنخواہ دیتے ہیں۔ سابق سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن غیاث الدین احمد کی جانب سے حسن وسیم افضل کے معاملے پر رپورٹ بھی جمع کرائی گئی۔ مقدمے کی مزید سماعت 2 ہفتے بعد کی جائے گی۔