11 فروری ، 2013
کراچی … واجبات کی عدم ادائیگی پر پی ایس او نے قومی ایئر لائن کے اے ٹی آر طیاروں کو فیول کی فراہمی بند کردی، پی آئی اے کی اندرون ملک پروازیں رک گئیں۔ذرائع کے مطابق پی آئی اے کی جانب سے واجبات کی عدم ادائیگی پر پاکستان اسٹیٹ آئل نے قومی ایئر لائن کے اے ٹی آر طیاروں کو فیول کی فراہمی بند کردی، جس کے باعث پی آئی اے کی اندرون ملک پروازیں تعطل کا شکار ہوگئیں۔ ذرائع کے مطابق اسلام آباد سے بذریعہ لاہور اور ملتان جانے والی پرواز کے مسافروں کولاہور ایئر پورٹ پر روک کر انہیں لاوٴنج میں بٹھا دیا گیا، پی کے 657 کے مسافروں نے لاہور ایئر پورٹ پر احتجاج احتجاج شروع کردیا، مسافروں میں بیرون ملک سے آنے والے افراد بھی شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق پی آئی اے پر پی ایس او کے ایک ارب 80 کروڑ روپے واجب الادا ہیں۔