پاکستان
11 فروری ، 2013

کامران فیصل کیس: اسلام آباد پولیس کو رپورٹ کیلئے ایک ہفتے کی مہلت

کامران فیصل کیس: اسلام آباد پولیس کو رپورٹ کیلئے ایک ہفتے کی مہلت

اسلام آباد … سپریم کورٹ نے کامران فیصل کیس میں اسلام آباد پولیس کو پیشرفت سے متعلق رپورٹ مہیا کرنے کیلئے ایک ہفتے کی مہلت دے دی ہے ۔ کامران فیصل کیس کی سماعت جسٹس جواد ایس خواجہ کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے کی۔ اسلام آباد پولیس کے ایس ایس پی یاسین فاروق نے عدالت کو بتایا کہ کامران فیصل کیس کی فرانزک رپورٹ ابھی تک موصول نہیں ہوئی، اس لئے پیشرفت سے متعلق رپورٹ فراہم کرنے کیلئے مزید مہلت دی جائے، اس پر عدالت نے ایک ہفتے کی مہلت دے دی۔ عدالت نے کامران فیصل کا پوسٹ مارٹم کرنیوالی ٹیم کوعدالت میں حاضر ہونے سے استثناء بھی دیدیا اور کہا کہ ضرورت پڑنے پر ٹیم کو طلب کیا جاسکتا ہے۔ کیس کی مزیدسماعت 19 فروری کو کی جائے گی۔

مزید خبریں :