Time 24 جولائی ، 2024
کھیل

اولمپکس کیلئے سلیکٹ نہ ہونے پر چیک سائیکلسٹ عدالت پہنچ گئی

اولمپکس کیلئے سلیکٹ نہ ہونے پر چیک سائیکلسٹ عدالت پہنچ گئی
چیک سائیکلسٹ نے اپیل کی ہےکہ عالمی عدالت پیرس اولمپکس سائیکلنگ ایونٹ کے لیے ان کی سلیکشن کو یقینی بنائے،فوٹو: فائل

اولمپکس کے لیے سلیکٹ نہ ہونے پر چیک سائیکلسٹ عدالت پہنچ گئی۔

34 سالہ  چیک سائیکلسٹ جاتیکا سیبیلیکا  نے  چیک سائیکلنگ فیڈریشن اور اولمپکس کمیٹی کے خلاف کھیلوں کی عالمی ثالث عدالت سے رابطہ کیا ہے۔

چیک سائیکلنگ فیڈریشن نے جاتیکا سیبیلیکا کو پیرس اولمپکس کے لیے سلیکٹ نہیں کیا تھا۔ ان کی جگہ عدیلہ ہالوباوا کو کراس کنٹری سائیکلنگ میں منتخب کیا گیا تھا۔

 چیک سائیکلسٹ نے اپیل میں مؤقف اختیار کیا ہےکہ  چیک سائیکلنگ فیڈریشن نے پلیئرز  منتخب کرنےکے لیے طے شدہ طریقہ کار نہیں اپنایا، عالمی ثالث عدالت سائیکلنگ  فیڈریشن اور  اولمپک ایسوسی ایشن کو فیصلہ تبدیل کرنےکا پابندکرے۔

چیک سائیکلسٹ نے اپیل کی ہےکہ  عالمی عدالت پیرس اولمپکس سائیکلنگ ایونٹ کے لیے ان کی سلیکشن کو  یقینی بنائے۔

مزید خبریں :