11 فروری ، 2013
کراچی…کراچی کے علاقے ڈیفنس میں زوردار دھماکا ہوا ہے ،خوش قسمتی سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ،پولیس حکام کے مطابق ڈیفنس میں ہونے والا دھماکا گیس پائپ لائن پھٹنے سے ہوا،دھماکا فلائی اوور کے نیچے سے گزرنے والی گیس پائپ لائن میں ہوا جبکہ دھماکے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔۔ دھماکے کی نوعیت کے بارے میں مزید تحقیقات جا ری ہیں۔ذرائع کے مطابق دھماکا قیوم آباد میں واقع پیٹرول پمپ کے قریب خالی پلاٹ میں ہوا ہے جس کے بعدخالی پلاٹ سے کالے دھویں کے بادل بھی اٹھتے دیکھے گئے ہیں۔