11 فروری ، 2013
کراچی…کراچی کے علاقے ڈیفنس میں زوردار دھماکا ہوا ہے ، جس کے نتیجہ میں پولیس اہلکار زخمی ہو گیا۔ڈی آئی جی شاہدحیات کے مطابق دھماکے کی جگہ پرگیس پائپ لائن موجود ہے جس کے بارے میں تفتیش کررہے ہیں کہ دھماکاگیس پائپ لائن میں ہوایانہیں۔ان کا کہنا ہے کہ دھماکے میں قریب سے گزرنے والاپولیس اہلکارزخمی ہوا۔دھماکے کی نوعیت کے بارے میں مزید تحقیقات جا ری ہیں۔ذرائع کے مطابق دھماکا قیوم آباد میں واقع پیٹرول پمپ کے قریب خالی پلاٹ میں ہوا ہے جس کے بعدخالی پلاٹ سے کالے دھویں کے بادل بھی اٹھتے دیکھے گئے ہیں۔دوسری جانب سوئی سدرن گیس کمپنی کا کہناہے کہ دھماکا گیس پائپ لائن میں نہیں ہوا اور نہ ہی گیس سپلائی متاثر ہو ئی ہے،سب اسٹیشن پر حملہ کیا گیا جس کے نتیجہ میں سب اسٹیشن کی دیواریں بھی گر گئیں۔تر جمان سوئی سدرن گیس کا موقف ہے کہ امکانی طور پر دھماکا خیز مواد گیس پائپ لائن پر پھینکا گیا ہے۔