پاکستان
11 فروری ، 2013

الیکشن کمیشن نے اسلام آبادکیلے نئی پولنگ اسکیم جاری کر دی

اسلام آباد …الیکشن کمیشن نے اسلام آبادکیلے نئی پولنگ اسکیم جاری کر دی ہے،پولنگ اسٹیشنز کی تعداد 3 سو 79 سے بڑھا کر 5 سو 46 کر دی گئی ہے۔ الیکشن کمیشن کے اعلامیہ کے مطابق نئی پولنگ اسکیم سیاسی جماعتوں،مقامی انتظامیہ اور محکمہ تعلیم کی مشاورت سے تیار کی گئی ہے،جس میں سپریم کورٹ کے احکامات کے مطابق ہر دو کلومیٹر کے علاقہ میں پولنگ اسٹیشن رکھا گیا ہے۔نئی پولنگ اسکیم کے تحت اسلام آباد سے قومی اسمبلی کے دو حلقوں میں پولنگ اسٹیشن کی تعداد میں 1 سو 67 کا اضافہ کیاگیاہے۔

مزید خبریں :