11 فروری ، 2013
کراچی …سیاسی و مذہبی جماعتوں کے تحفظات وشکایات پر کراچی کے 33 علاقوں میں ووٹو ں کی دوبارہ تصدیق کے عمل کیلئے فوجی جوان اب گھر گھر جارہے ہیں۔الیکشن کمیشن نے ری ویری فکیشن کیلئے چند دن کا اضافہ کردیا ہے۔ سیاسی و مذہبی جماعتوں کی شکایات پر کراچی کے44 علاقوں کے بعد مزید 33 علاقوں میں کمپوزٹ ویری فکیشن ٹیم کے ذریعے ووٹرزکی دوباری تصدیق کروائی جارہی ہے۔ان علاقوں میں صد ر ٹاوٴن کے 13،کلفٹن کنٹونمنٹ بورڈ کے7 اور جمشید ٹاوٴن کے 13 علاقے شامل ہیں۔ٹیم میں الیکشن کمیشن کے عملے کے ساتھ فوج،رینجرز اور پولیس کے اہلکار گھر گھر جارہے ہیں۔کلفٹن کے علاقے شاہ رسول کالونی کے اسسٹنٹ رجسٹریشن آفیسر نے میڈیا کو بتایا کہ مستقل پتوں پر منتقل کئے گئے دوہزار ووٹرز کے ناموں کااندراج کردیا گیا ہے۔دوسری جانب علاقہ مکینوں کا کہنا تھا کہ گزشتہ انتخابات میں انہوں نے ووٹ ڈالے لیکن انتخابی فہرست میں انکا نام آبائی علاقوں میں ڈال دیا گیا جبکہ بعض کا کہنا تھا کہ اندراج تو کرادیا لیکن اعتماد تب ہی ہوگا جب نام ووٹر لسٹ میں شامل ہوجائیگا۔