11 فروری ، 2013
اسلام آباد…پاکستان اسپورٹس بورڈ کی عبوری کمیٹی کا ہنگامی اجلاس کل اسلام آباد میں ہوگا جس میں 42فیڈریشنز اور سات ڈیپارٹمنٹ کے نمائندوں کو طلب کیا گیا ہے۔ پاکستان اسپورٹس بورڈ کی عبوری کمیٹی کے اجلاس میں پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن کے انتخابات کی تاریخوں کا تعین الیکشن کمیشن کے قیام، نئے نیشنل گیمزکی انعقاد اور اسلامک گیمز میں شرکت کرنے منظوری لی جائے گی، اجلاس میں کھیلوں کی 42فیڈریشنز چاروں اور سات ڈیپارٹمنٹ کے نمائندوں کو مدعو کیا گیا ہے۔