Time 30 جولائی ، 2024
پاکستان

اسلام آباد ہائیکورٹ کا پی ٹی آئی سینٹرل سیکرٹریٹ فوری کھولنے کا حکم

اسلام آباد ہائیکورٹ کا پی ٹی آئی سینٹرل سیکرٹریٹ فوری کھولنے کا حکم
 پی ٹی آئی نے سی ڈی اے سے اتفاق کیا آگ بجھانے کے آلے ہر فلورپر لگائیں گے، چھت پرفائرپمپ، الگ سے پانی کا ٹینک اور مینول الارم سسٹم لگائےگی: ہائیکورٹ— فوٹو:فائل

اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی دارالحکومت میں پاکستان تحریک انصاف کا سینٹرل سیکرٹریٹ فوری کھولنے کا حکم دے دیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے میٹروپولیٹن کارپوریشن اسلام آباد (ایم سی آئی) کا پی ٹی آئی آفس سیل کرنے کا حکم کالعدم قرار دے دیا۔

عدالت نے ایک ہفتے میں پی ٹی آئی کو آگ سے بچاؤ کے حفاظتی انتظامات کی ہدایت کی اور حکم میں کہا کہ پی ٹی آئی، سی ڈی اے حکام سے  10 قسم کے انتظامات کرنے پر متفق ہوئی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے سی ڈی اے سے اتفاق کیا آگ بجھانے کے آلے ہر فلورپر لگائیں گے، پی ٹی آئی چھت پرفائرپمپ، الگ سے پانی کا ٹینک اور مینول الارم سسٹم لگائے گی۔

عدالتی حکم میں کہا گیا ہے کہ بلڈنگ کے کچن کی حفاظت کیلئے گیس ڈیٹیکٹر اور ایمرجنسی نمبر لگائیں گے اور بلڈنگ میں بجلی کی باقاعدہ وائرنگ کرائیں گے۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ سی ڈی اے نے تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران پی ٹی آئی سیکرٹریٹ کا ایک حصہ گرا دیا تھا اور تحریک انصاف کا دفتر بھی سیل کردیا تھا۔ سی ڈی اے نے تحریک انصاف کے دفتر کو سیل کرنے کا حکم نامہ بھی چسپاں کیا تھا جس کے خلاف پی ٹی آئی نے عدالت سے رجوع کیا تھا۔

مزید خبریں :