02 اگست ، 2024
اداکار نوید رضا بھی دیگر کراچی والوں کی طرح بارش کے لیے خصوصی تیاریاں کرتے ہیں۔
جیو ڈیجیٹل سے گفتگو میں اداکار نوید رضا نے کہا کہ کراچی کے ایک پوش علاقے میں رہتا ہوں پھر بھی بارش کی تیاریاں کرتا ہوں۔
اداکار نے بتایا کہ بارش شروع ہونے سے پہلے، وہ جنریٹر کا فیول، گاڑی کی اونچائی چیک کرلیتے ہیں تاکہ پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔
نوید نے مزید کہا کہ ’گھر سے نکلنے سے پہلے یہ بھی چیک کرتا ہوں کہ کہاں کتنی بارش ہوئی ہے‘۔
اداکار سے جیو ڈیجیٹل نے سوال کیا کہ بارش کے موسم میں گھر پر وقت کس طرح گزارتے ہیں؟
سوال کا جواب دیتے ہوئے نوید نے کہا کہ اماں سے فرمائش ہوتی ہے کہ ہری چٹنی کے ساتھ پکوڑے اور چائے بنائیں، بچوں کے ساتھ چھت پر نہاتے ہیں فیملی کے ساتھ انجوائے کرتے ہیں۔
انہو ں نے کہا کہ یہ چھوٹی چھوٹی خوشیاں ہیں جو زندگی بھر لوگ مس کرنا ہی نہیں چاہتے۔ کراچی بلکہ پاکستان میں رہنے والوں کے لیے یہ انجوائمنٹ ہے، بارش ایک فیسٹیول ہے۔