Time 07 اگست ، 2024
کھیل

پیرس اولمپکس: جیولن تھرو کے فائنل کیلئے پاکستان کے ارشد ندیم کل میدان میں اتریں گے

پیرس اولمپکس: جیولن تھرو کے فائنل کیلئے پاکستان کے ارشد ندیم کل میدان میں اتریں گے
پاکستان کے ارشد ندیم 86.59 میٹر کے سیزن بیسٹ کے ساتھ فیلڈ پر اتریں گے— فوٹو: رائٹرز

پیرس اولمپکس میں جیولن تھرو کا فائنل کل رات ہوگا جس میں پاکستان کے ارشد ندیم سمیت 12 ایتھلیٹس ایکشن میں ہوں گے۔ 

پہلے مرحلے میں تمام 12 ایتھلیٹس تین، تین مرتبہ جیولن پھینکیں گے،  تین باریوں کے بعد بہترین تھرو کرنے والے 8 ایتھلیٹس مزید 3 باریاں لیں گے، مجموعی 6 باریوں میں سب سے بہتر تھرو پلیئر کی حتمی تھرو قرار پائے گی، اسٹارٹ لسٹ میں ارشد ندیم کا نمبر چوتھا ہے۔

پاکستان کے ارشد ندیم 86.59 میٹر کے سیزن بیسٹ کے ساتھ فیلڈ پر اتریں گے، فائنل میں شامل 4 کھلاڑیوں کی سیزن بیسٹ تھرو ارشد سے بہتر ہے۔ 

بھارت کے نیرج چوپڑا کی سیزن بیسٹ 89.34 جبکہ جیکب ویڈلیخ کی سیزن بیسٹ 88.65 میٹر ہے، گرینیڈا کے انڈریسن پیٹرز کی سیزن بیسٹ تھرو 88.63 میٹر کی ہے جبکہ جرمنی کے جولیئن ویبر کی سیزن بیسٹ تھرو 88.37 میٹر کی ہے۔

فائنل میں شامل 12 کھلاڑیوں میں سے 5 کھلاڑی 90 میٹر سے طویل تھرو کا پرسنل بیسٹ رکھتے ہیں۔ 

ارشد ندیم کی پرسنل بیسٹ تھرو 90.18 میٹر کی ہے، گرینیڈا کے انڈریسن پیٹرز 93.07 میٹر، کینیا کے جولیس یگو 92.72  میٹر اور جمہوریہ چیک کے جیکب ویڈلخ 90.88 میٹر کی تھرو کرچکے ہیں۔ 

کوالیفائنگ راؤنڈ میں ارشد ندیم نے 86.59 میٹر کی تھرو کی تھی جبکہ نیرج چوپڑا 89.34 میٹر، پیٹرز اینڈرسن 88.63 میٹر اور جولیئن ویبر 87.76 میٹر کی تھرو کے ساتھ فائنل میں آئے ہیں۔

پیرس اولمپکس کا میڈل جیتنے کے لیے ارشد ندیم کو ان تمام سے بہتر تھرو کرنی ہوگی۔

مزید خبریں :