کھیل
13 فروری ، 2013

سلمان سرور بٹ مستعفی، جاوید میاندار قائمقام ایم ڈی پی ایس ایل مقرر

سلمان سرور بٹ مستعفی، جاوید میاندار قائمقام ایم ڈی پی ایس ایل مقرر

لاہور … پاکستان سوپر لیگ کو ایک اور دھچکا، ایم ڈی سلمان سرور بٹ اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے ہیں جبکہ ڈی جی پی سی پی جاوید میاں داد کو قائم مقام ایم ڈی مقرر کر دیا گیا ہے۔ پاکستان سوپر لیگ کو ایک اور دھچکالگا ہے اور منیجنگ ڈائریکٹر سلمان سرور بٹ عہدے سے مستعفی ہوگئے جبکہ کنسلٹنٹ ہارون لورگاٹ بھی جلد عہدہ چھوڑ دیں گے۔ پی سی بی کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سلمان سرور بٹ نے پی سی بی کو پہلے ہی بتادیا تھا کہ وہ اپریل 2013ء کے بعد دستیاب نہیں ہوں گے، چونکہ لیگ اپریل کے بعد ہو گی اس لئے پی سی بی نے سلمان سرور بٹ کا استعفیٰ منظور کرتے ہوئے ڈی جی جاوید میاں داد کو اضافی ذمہ داریاں سونپ دی ہیں۔ چیئرمین ذکاء اشرف نے سلمان سرور بٹ کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ لیگ کیلئے کمیٹی کام کر رہی ہے اور جلد تاریخوں کا اعلان کیا جا ئے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ لیگ ملتوی ہونے کے بعد سلمان سرور بٹ کو سخت تنقید کا سامنا تھا۔ اس بات کا بھی امکان ہے کہ کنسلٹنٹ ہارون لورگاٹ بھی جلد اپنا عہدہ چھوڑ دیں گے۔

مزید خبریں :