Time 12 اگست ، 2024
پاکستان

گورنر سندھ کی تبدیلی کا یکطرفہ فیصلہ ہوا تو حکومت میں رہنے کا کوئی جوازنہیں ہوگا: فاروق ستار

گورنر سندھ کی تبدیلی کا یکطرفہ فیصلہ ہوا تو حکومت میں رہنے کا کوئی جوازنہیں ہوگا: فاروق ستار
فوٹو: فائل

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سینیئر رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ ن لیگ نے گورنرسندھ کو تبدیل کرنے کا یکطرفہ فیصلہ کیا تو ایم کیو ایم کیلئے حکومت میں رہنے کا کوئی جواز نہیں ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ سندھ کا گورنر ایم کیو ایم کا گورنر ہے، مسلم لیگ (ن) کے ساتھ یہی طے ہوا تھا کہ سندھ کے گورنر کامران ٹیسوری ہی رہیں گے۔

واضح رہے کہ کامران ٹیسوری کو ہٹانے کی قیاس آرائیاں بھی ہوتی رہیں، اس سے قبل نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا بیان سامنے آیا تھا کہ بشیر میمن کو گورنر سندھ بنائے جانے کی خبروں میں صداقت نہیں۔

تاہم انہوں نے گورنر کی تبدیلی سے متعلق اشارہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ پیپلز پارٹی سے مشاورت جاری ہے، چند روز میں فیصلہ ہو جائے گا۔

مزید خبریں :