Time 12 اگست ، 2024
پاکستان

حکومت سے کیے جانیوالے معاہدے کی ایک ایک شق پر عمل کرائیں گے: حافظ نعیم

حکومت سے کیے جانیوالے معاہدے کی ایک ایک شق پر عمل کرائیں گے: حافظ نعیم
امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم نے تحریک انصاف کے کارکنان کو اپنی تحریک کا حصہ بننے کی دعوت دے دی/فائل فوٹو

لاہور: امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم نے کہا ہےکہ حکومت سے کیے جانے والے معاہدے کی ایک ایک شق پرعمل کروائیں گے۔

لاہور میں جلسے سے خطاب میں امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم نے کہا کہ  پی ٹی آئی کےکارکنوں کو کہتا ہوں آپ ہماری تحریک کا حصہ بن جائیں، میں نے تو اپنی سیٹ بھی آپ کے امیدوار کے لیے چھوڑ دی اور آپ کو کیا چاہیے۔

حکومت سے کیے گئے معاہدے سے متعلق امیرجماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی معاہدہ کرنا بھی جانتی ہے اور عمل کروانا بھی، معاہدے کی ایک ایک شق پرعمل کروائیں گے اور حکومت کا پیچھا نہیں چھوڑیں گے۔

آئی پی پیز پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 14 دن کے دھرنے سے بچے بچے کو پتا چل گیا کہ آئی پی پیز ہمارے دشمن ہیں جب کہ پاکستان کسی توڑ پھوڑ کا متحمل نہیں ہوسکتا۔

مزید خبریں :