پاکستان
14 فروری ، 2013

بنوں:تھانہ میریان پر حملہ،سیکورٹی فورسز کی جوابی کارروائی،4 حملہ آور ہلاک

بنوں:تھانہ میریان پر حملہ،سیکورٹی فورسز کی جوابی کارروائی،4 حملہ آور ہلاک

بنوں…بنوں میں تھانہ میر یان پردہشت گردوں نے حملہ کردیا، پولیس اورسکیورٹی فورسزکی جوابی کارروائی میں4خودکش حملہ آور ہلاک ہوگئے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق سیکورٹی فورسز اور شدت پسندوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔ سرکاری ذرائع نے بتایاکہ بنوں میں تھانہ میریان پر آج صبح دہشت گردوں نے حملہ کردیا، حملے میں ایک سیکورٹی اہلکار زخمی ہوگیا۔ پولیس اور سیکورٹی فورسز نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے 4 خودکش حملہ آوروں کو ہلاک کردیا۔ ذرائع کے مطابق تھانے میں اب بھی 3حملہ آورموجودہیں، سیکیورٹی فورسزاورشدت پسندوں کے درمیان فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

مزید خبریں :