Time 12 اگست ، 2024
جرائم

مردان: کراچی سےگئی 3 سالہ بچی جنسی زیادتی کے بعد قتل، ملزم گرفتار

مردان: کراچی سےگئی 3 سالہ بچی جنسی زیادتی کے بعد قتل، ملزم گرفتار
  ملزم کے کم عمر ہونے کی وجہ سے قانونی طور پر اس کی شناخت ظاہر نہیں کی جاسکتی،پولیس،فوٹو: فائل

 مردان میں کراچی سے گئی 3 سالہ بچی کو  جنسی زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا، ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

ایس پی صدر ڈویژن رحیم حسین کے مطابق کراچی کی ایک مقامی عدالت کے اہلکار کی 3 سالہ بچی اپنی ماں کے ساتھ نانی کے گھر  مردان کے علاقے خرکی آئی تھی، جہاں 5 اگست کو وہ گھر کے سامنے کھیلتے ہوئے لاپتہ ہوگئی تھی اور  8 اگست کو گاؤں کے پہاڑ سے اس کی لاش ملی تھی۔

رحیم حسین کے مطابق ڈی پی او ظہور بابر آفریدی نے قاتل کی گرفتاری کے  لیے  پولیس کی خصوصی تفتیشی ٹیم تشکیل دی جس نے بچی کے قاتل کو گرفتار کرلیا، ملزم نے پولیس کے سامنے اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ زیادتی کے بعد حالت غیر ہونے پرجرم چھپانےکے لیے بچی کا گلا گھونٹ کر اسے قتل کردیا تھا۔

ایس پی صدر ڈویژن کا کہنا تھا کہ  ملزم کے کم عمر ہونے کی وجہ سے قانونی طور پر اس کی شناخت ظاہر نہیں کی جاسکتی۔

مزید خبریں :