Time 12 اگست ، 2024
پاکستان

پاکستان کے پہلے ٹائٹ گیس منصوبے سے پیداوار شروع، یومیہ 15 لاکھ مکعب فٹ گیس حاصل

پاکستان کے پہلے ٹائٹ گیس منصوبے سے پیداوار شروع، یومیہ 15 لاکھ مکعب فٹ گیس حاصل
فوٹو: فائل

سندھ کے ضلع سجاول سے پاکستان کے پہلے ٹائٹ گیس منصوبے سے پیداوارکا آغاز ہوگیا۔

ملک میں ٹائٹ گیس منصوبے سے گیس پیداوار شروع ہوگئی ہے۔ آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) ن نے سندھ کے ضلع سجاول سے پاکستان کے پہلے ٹائٹ گیس منصوبے سے پیداوار کا آغاز کر دیا ہے۔

ترجمان او جی ڈی سی ایل کے مطابق نور ویسٹ ویل-1 سجاول سے 15 لاکھ مکعب فٹ یومیہ گیس حاصل کی جا رہی ہے۔ 

ترجمان او جی ڈی سی ایل نے بتایا کہ گیس کو سوئی سدرن نیٹ ورک میں شامل کر دیا گیا ہے۔ 

 ترجمان کے مطابق او جی ڈی سی ایل ملک میں توانائی کے وسائل کو بڑھانے کیلئے پرعزم ہے۔

واضح رہے کہ ٹائٹ گیس بھی قدرتی گیس ہی ہے مگر یہ سخت چٹانوں کے اندر سخت فارمیشن میں ہوتی ہے جسے نکالنا عام گیس کی نسبت مشکل ہو تا ہے۔

مزید خبریں :