کھیل
14 فروری ، 2013

انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی میں پاکستان کی رکنیت کا فیصلہ کل ہو گا

انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی میں پاکستان کی رکنیت کا فیصلہ کل ہو گا

لاہور…پاکستان کی انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی میں رکنیت رہے گی یا معطل ہوجائے گی، اس بات کا فیصلہ کل آئی او سی کے اجلاس میں ہوجائے گا۔انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی نے پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے معاملات میں سرکاری مداخلت پر نوٹس لیتے ہوئے پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے منتخب نمائندوں اور حکومتی عہدیداران کو پندرہ فروری کو لوزین طلب کیا تھا۔ پی او اے کے منتخب صدر عارف حسن تو سوئٹرزلینڈ پہنچ گئے لیکن پاکستان اسپورٹس بورڈ اور بین الصوبائی رابطے کی وزارت نے اجلاس میں شرکت کیلئے کوئی نمائندہ نہیں بھیجا۔ آئی او سی کے چارٹر کی شق سولہ اور شق ستائیس کے تحت قومی اولمپک باڈیز حکومتی ڈکٹیشن نہیں لیں گی اوراگر حکومت نے مداخلت جاری رکھی تو ایسوسی ایشن کی رکنیت کو معطل کیا جاسکتا ہے۔ آئی او سی کے ترجمان مارک ایڈیمز کا کہنا ہے کہ اولمپک چارٹر کو بچانے کیلئے پاکستان کی معطلی کے آپشن پر بھی عمل کیا جاسکتا ہے۔

مزید خبریں :