14 فروری ، 2013
کراچی…ٹیسٹ کرکٹرباسط علی کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت نے وعدے کے مطابق ویمنز ٹیم کو گراؤنڈ دیا اور نہ ہی افغانستان کی ٹیم کو مکمل سیکورٹی فراہم کی۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کنسلٹنٹ باسط علی نے کہا کہ پنجاب حکومت نے ویمنز ٹیم کیلئے گراؤنڈ بنایا لیکن ایک سال ہوگیا گراؤنڈ ویمنز ٹیم کے حوالے نہیں کیا۔ٹیسٹ کرکٹر نے کہا کہ افغانستان کی ٹیم پاکستان آئی لیکن صرف دو پولیس اہلکار ان کی سیکورٹی کیلئے لگائے گئے تھے۔