پاکستان
14 فروری ، 2013

امریکی وزیر خارجہ جان کیری کا پاکستانی ہم منصب حناربانی کھر کوٹیلی فون

امریکی وزیر خارجہ جان کیری کا پاکستانی ہم منصب حناربانی کھر کوٹیلی فون

اسلام آباد…امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے پاکستانی ہم منصب حناربانی کھرکوٹیلی فون کیا اور علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔ترجمان دفترخارجہ پاکستان کے مطابقحناربانی کھرنے جان کیری کووزیرخارجہ بننے پرمبارکبادپیش کی ۔گفتگو میں حناربانی کھر کا کہنا تھا کہ پاک امریکاتعلقات کومزیدوسعت دینے کیلئے مل کرکام کرنے کے منتظرہیں،حناربانی کھر نے اس ماید کا بھی اظہار کیا کہ پاک امریکاتعلقات مثبت سمت میں آگے بڑھتے رہیں گے اور آپ پاک امریکاتعلقات کومزیدمضبوط بنانے میں اپنا کرداراداکریں گے۔دونوں وزرائے خارجہ نے گفتگو میں اس بات پر بھی اتفاق کیا کہ پرامن اور مستحکم افغانستان دونوں ملکوں کے مفادمیں ہے۔امریکی وزیر خارجہ کا گفتگو میں کہنا تھا کہ امریکاپاکستان کیساتھ قریبی تعلقات کاخواہاں ہے،جان کیری نے حکومت کو5سال کی مدت پوری کرنے پر بھی مبارکباددی۔پاکستان کی وزیر خارجہ حنا ربانی کھر نے جان کیری کو دورہ پاکستان کی دعوت دی،جان کیری نے دورہ پاکستان کی حناربانی کھرکی دعوت قبول کرلی۔

مزید خبریں :