14 فروری ، 2013
اسلام آباد…ذرائع کے مطابق نگران وزیراعظم کے تقررکیلیے وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے قائدحزب اختلاف چوہدری نثار بھجوانے کے لیے خط کامسودہ تیار کرلیا ہے،اس خط کے مسودہ کے مطابق وزیراعظم نے کہا ہے کہ نگران وزیراعظم کیلیے آئین کے تحت مشاورت کاخواہاں ہوں،جمہوریت کی مضبوطی کیلیے انتخابات کوغیرجانبدرانہ اورشفاف بناناہے،ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے مزید کہا ہے کہ موجودہ اسمبلیوں نے اپنی مقررہ آئینی مدت پوری کرلی ہے،آپ کو مروجہ آئینی طریقہ کارکیمطابق مشاورت کی دعوت دیتاہوں،یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ وزیراعظم اورقائدحزب اختلاف نگران وزیراعظم کیلیے جلد ملاقات کرینگے،جبکہ وزیراعظم راجہ پرویزاشرف خط کی منظوری صدرسے لیں گے،صدرکی منظوری کے بعدخط چودھری نثارکوبھجوایاجائیگا۔