Time 19 اگست ، 2024
کاروبار

کراچی چیمبر نے سندھ کے عوام کو بھی بجلی بلوں میں ریلیف دینے کا مطالبہ کردیا

کراچی چیمبر نے سندھ کے عوام کو بھی بجلی بلوں میں ریلیف دینے کا مطالبہ  کردیا
سندھ کے عوام اور تاجروں کے لیے موجودہ نرخ پر بل بھرنا ناممکن ہے، حکومت فوری ریلیف کا اعلان کرے: کراچی چیمبر/ فائل فوٹو

کراچی چیمبر  آف کامرس نے سندھ کے عوام کو بھی بجلی بلوں میں ریلیف دینے کا مطالبہ کردیا۔ 

کراچی چیمبر نے اپنے اعلامیے میں کہا کہ وفاق پنجاب کی طرح سندھ کو بھی بجلی بلوں میں فوری دینے ریلیف کا اعلان کرے اور سندھ کے عوام کو بھی بجلی بلوں میں 14 روپے فی یونٹ ریلیف دیا جائے۔ 

کراچی چیمبر نے مطالبہ کیا کہ سندھ کے عوام بھی بجلی کے زائد بلوں کی وجہ سے بہت پریشان ہیں، وفاق پنجاب کی طرح سندھ کو بھی بجلی بلوں میں فوری ریلیف کا اعلان کرے، سندھ کے عوام اور تاجروں کے لیے موجودہ نرخ پر بل بھرنا ناممکن ہے۔ 

یاد رہے کہ پنجاب حکومت نے اگست اور ستمبر کے بلوں میں فوری ریلیف دینے کا فیصلہ  کرتے ہوئے کہا ہےکہ 500 یونٹ تک استعمال کرنے والوں کو 14 روپے فی یونٹ تک ریلیف دیا جائے گا، البتہ ریلیف 200 یونٹ استعمال کرنے والوں کے لیے نہیں ہوگا۔ 

دوسری جانب پنجاب میں ریلیف ملنے کے بعد اب دیگر صوبوں سے بھی بجلی کے بلوں میں ریلیف فراہم کرنے کے مطالبات سامنے آرہے ہیں۔ 


مزید خبریں :