15 فروری ، 2013
ڈیرہ غازی خان…ڈیرہ غازی خان میں ٹریفک کے ایک حادثے میں 5 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہوگئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق ڈیرہ غازی خان کے علاقے کوٹ چٹھہ کے قر یب ٹرک اوروین میں تصادم کے نتیجے میں 5 افرادجاں بحق اور 6 زخمی ہوگئے۔ حادثے کے بعد امدادی کارروائیاں شروع کردی گئیں اور لاشوں وزخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کردیا گیا۔