15 فروری ، 2013
لاہور… لاہور ہائی کورٹ میں صدر کے دو عہدوں کے بارے میں توہین عدالت کیس کی سماعت جاری ہے ۔ وفاق کے وکیل وسیم سجاد نے عدالت سے استدعا کی کہعدالت میں کوئی سیاسی جماعت نہیں آئی، جس نے صدر کے خلاف درخواست دی وہ نیک نیت نہیں، درخواست کو مسترد کیا جائے ۔ لاہور ہائیکورٹ کا پانچ رکنی بنچ کیس کی سماعت کررہا ہے۔ آج سماعت کے دوران وفاق کے وکیل وسیم سجاد نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ صدر کا عہدہ کوئین آفس نہیں، صدرکودوبارہ الیکشن میں جانا ہے اور صدرکوسیاسی اتحادبنانے ہیں، اس کو روکا نہیں جا سکتا۔