15 فروری ، 2013
کراچی…ایم کیوایم رہنما فیصل سبزواری نے کہا ہے کہ تاجروں کو بھتا نہ دینے پر قتل کیا جارہا ہے، وہ میڈیا سے بات چیتکر رہے تھے۔ فیصل سبزواری نے کہا کہشیرشاہ مارکیٹ کے نائب صدر کو گزشتہ روز قتل کیا گیا، جرائم پیشہ افراد کی سرکاری سرپرستی قابل مذمت ہے۔ ایم کیو ا یم کے رہنما نے کہا کہ آج سندھ اسمبلی کے اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے،لیاری گینگ وارملزمان کے خلاف مقدمات واپس لینے کے فیصلے کی مذمت کرتے ہیں۔