15 فروری ، 2013
راولپنڈی…پاکستان نے زمین سے زمین پر مار کرنے والے بیلسٹک میزائل حتف 2ابدالی کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ آئی ایس پی آرکے مطابق زمین سے زمین پر مار کرنے والا شارٹ رینج میزائل حتف 2ابدالی جوہری اور ایٹمی وار ہیڈ لے جانے کی صلاحت کا حامل ہے جو 180کلو میٹر تک ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق چےئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل خالد شمیم وائیں نے بھی تجربے کا مظاہرہ دیکھا۔صدر آصف علی زرداری اوروزیراعظم راجا پرویز اشرف نے کامیاب تجربے پر انجینئرز اور پاکستانی قوم کو مبارکباد دی ہے۔