کھیل
15 فروری ، 2013

انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی20 سیریز2-1 سے جیت لی

انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی20 سیریز2-1 سے جیت لی

ویلنگٹن…تیسرے ٹی 20 میچ میں انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو 10 وکٹوں سے ہراکرسیریز 2-1 سے جیت لی۔ ویلنگٹن میں کھیلے گئے تین میچوں پر مشتمل سیریز کے آخری میچ میں نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 139 رنز بنائے۔ گپتل 59 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ کرس براڈ اور ڈرنبیک نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں انگلینڈ نے 140 رنز کا ہدف 13 ویں اوور میں بغیر کوئی وکٹ گنوائے حاصل کرلیا۔ ہیلز نے 80 جبکہ لمب نے 53 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ انگلینڈ نے سیریز میں2-1 سے کامیابی حاصل کرلی۔ تین ایک روزہ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 17 فروری کو ہملٹن میں کھیلا جائے گا۔

مزید خبریں :