24 اگست ، 2024
بلوچستان کے ضلع پشین میں دھماکے سے 2 بچے اور ایک خاتون جاں بحق ہوگئیں۔
پولیس کے مطابق پشین میں دھماکا پولیس لائن کے قریب بازار میں ہوا، دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی جب کہ دھماکے سے قریب کھڑی ایک گاڑی مکمل تباہ ہوگئی اور دیگر گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔
پولیس نے تصدیق کی ہےکہ دھما کے کے نتیجے میں 2 بچے جاں بحق اور 14افراد زخمی ہوئے ہیں۔
پولیس کا کہنا ہےکہ دھماکے کے زخمیوں میں 4 پولیس اہلکار بھی شامل ہیں، 13 زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد کوئٹہ منتقل کردیا گیا ہے جب کہ ایک زخمی اور 2 بچوں کی میتیں پشین اسپتال میں ہیں۔
دھماکے میں شدید زخمی ہونے والی ایک خاتون کو تشویشناک حالت میں ٹراماسینٹرکوئٹہ منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ دم توڑ گئیں۔
دھماکے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق علاقے کی ناکہ بندی کردی گئی ہے اور دھماکے کی نوعیت کا پتا لگایا جارہا ہے۔