کھیل
15 فروری ، 2013

کیپ ٹاؤن ٹیسٹ :پاکستان 338 رنز بناکر آؤٹ

کیپ ٹاؤن ٹیسٹ :پاکستان 338 رنز بناکر آؤٹ

کیپ ٹاؤن…کیپ ٹاؤن ٹیسٹ کے دوسرے روز پاکستان ٹیم کھانے کے وقفے سے قبل 338 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ کیپ ٹاؤن میں جاری سیریز کے دوسرے ٹیسٹ کے دوسرے روزاسد شفیق اور سرفراز احمد نے 253 رنز پانچ کھلاڑی آؤٹ پر نامکمل اننگز کا آغاز کیا،شفیق احمد انفرادی اسکور میں بغیر کوئی اضافہ کیے پہلے ہی اوور میں111 رنز پر فلینڈر کا شکار بنے، سرفراز احمد نے 13 رنز بناکر پویلین کی راہ لی۔ عمر گل بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔ اس کے بعد نویں وکٹ کی شراکت میں سعید اجمل اور تنویر احمد نے شاندار 67 رنز بناکر ٹیم کی پوزیشن مستحکم کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ تنویر احمد نے 44 رنز بنائے جبکہ سعید اجمل 21 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ فلینڈر نے 5 جبکہ مورکیل اور پیٹرسن نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

مزید خبریں :