15 فروری ، 2013
لاہور…پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین ذکاء اشرف کا کہنا ہے کہ آئی سی سی کی ہدایت کے مطابق پی سی بی کے نئے آئین کی منظوری دے دی گئی ہے لیکن بورڈ کو وزارت قانون کی جانب سے ابھی تک مسودہ نہیں ملا۔لاہور میں کنیئرڈ کالج کے سالانہ اسپورٹس ڈے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے چوہدری ذکاء اشرف نے کہا کہ آئی سی سی کی ترامیم کی روشنی میں آئین کو جمہوری انداز میں ڈھالا گیا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ پاکستان سوپر لیگ کے لئے مناسب وقت کا انتخاب کیا گیا تھا۔ مستقبل میں واضح ہو گا کہ یہ ایک غلط فیصلہ نہیں تھا۔ چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ ساوٴتھ افریقہ کے خلاف سیریز کی تیاری کا صیحح وقت نہیں ملا۔ ٹیم باصلاحیت ہے کم بیک کرسکتی ہے۔