پاکستان
15 فروری ، 2013

غلطی سے سرحد پار کرنیوالے فوجی کو بہیمانہ اندازمیں مارا گیا، پاک فوج

غلطی سے سرحد پار کرنیوالے فوجی کو بہیمانہ اندازمیں مارا گیا، پاک فوج

راولپنڈی … پاک فوج نے بھارتی فوج کے ہاتھوں اپنے اہلکار کو غیرانسانی اندازمیں مارے جانے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ غلطی سے کنٹرول لائن پار کرنے کا یہ پہلا واقعہ نہیں، ماضی میں راستہ بھولنے والے کئی بھارتی فوجیوں کو واپس بھجوایا گیا، بھارت نے پاکستانی فوجی کی میت آج واپس کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق پاکستانی سپاہی اخلاق احمد کھوئی رٹہ کے مقام پر غلطی سے لائن آف کنٹرول کراس کرگیا تھا۔ مقامی باشندوں نے بھارتی فوج کی طرف سے اسے سوالات کرتے دیکھنے کے بعد پاکستان کے فوجی حکام کو مطلع کیا، بعد ازاں بھارتی حکام سے پاکستانی فوجی کی واپسی کیلئے رابطہ کیا گیا۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق پاک بھارت ڈائریکٹر جنرلز ملٹری آپریشنز نے ہاٹ لائن پر بات کی تو بھارتی ہم منصب نے انکشاف کیا کہ مذکورہ فوجی کو ان کے فوجیوں نے ہلاک کردیا ہے۔

مزید خبریں :