Time 30 مارچ ، 2025
پاکستان

نہروں کا مسئلہ فیڈریشن سے بڑا نہیں، اتفاق رائے ہوگا تو بات آگے بڑھےگی: رانا ثنااللہ

وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور  رانا ثنااللہ نےکہا ہےکہ  نہروں پر اتفاق رائے ہوگا تو بات آگے بڑھےگی، نہروں کا مسئلہ فیڈریشن سے بڑا نہیں ہے۔

ایک بیان میں رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات میں وزیرا‏عظم نے معاملہ اتفاق رائے سے حل کروانےکا یقین دلایا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے بیان پر بات کرتے ہوئے رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کو رد عمل دیناچاہیے، فیڈریشن کونقصان پہنچانےکی اجازت نہیں دینی چاہیے، سندھ میں کینالز کے خلاف پیپلزپارٹی اور فیڈریشن پرحملے ہو رہےہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں اکھٹے ہوکر ملک کو معاشی بحران سے نکالنا چاہیے، بجلی کے نرخ میں کمی کے لیے وفاقی حکومت کوشش کر رہی ہے۔

خیال رہےکہ مراد علی شاہ نے گزشتہ روز کہا تھاکہ پیپلز پارٹی حکومت گرانےکی طاقت رکھتی ہے، وزیراعظم نہریں نکالنےکامعاملہ ختم کرنےکا اعلان کریں۔

مزید خبریں :