27 اگست ، 2024
بھارتی شہر احمد آباد کے ائیرپورٹ پر اترنے میں ناکامی پر ایتھوپین ائیرلائن کے طیارے نے کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر لینڈنگ کی۔
ایوی ایشن ذرائع کے مطابق ایتھوپین ائیرلائن کا ایک بوئنگ 737 کارگو طیارہ پرواز ای ٹی 3644 کے طور پر ایتھوپیا کے دارالحکومت عدیس ابابا سے اڑان بھر کر بھارتی شہر احمد آباد پہنچا۔
ذارئع کے مطابق طیارے نے گزشتہ صبح مقامی وقت کے مطابق 4 بج کر 15 منٹ پر احمد آباد کے سردار ولبھ بھائی پٹیل انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر لینڈنگ کی کوشش کی، طیارہ رن کے عین قریب پہنچ گیا مگر لینڈنگ نہ کر سکا اور اے ٹی سی کی ہدایت پر پائلٹ 1500 فٹ کی بلندی سے واپس گو ا راؤنڈ پر چلا گیا۔
بعد ازاں پائلٹ نے طیارے کا رخ کراچی کی طرف کردیا اور سوا گھنٹے بعد مقامی وقت کے مطابق صبح 4 بج کر 31 منٹ پر اس طیارے نے کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر لینڈنگ کی، کراچی میں عملے نے ریسٹ کیا اور بعد میں کارگو طیارے نے احمد آباد کیلئے اڑان بھری۔