Time 28 اگست ، 2024
پاکستان

تربت نیول بیس پر دہشتگرد حملے کی زیرگردش خبریں بے بنیاد

تربت نیول بیس پر دہشتگرد حملے کی زیرگردش خبریں بے بنیاد
فوٹو: فائل

تربت نیول بیس پر حملے کے بارے میں سوشل میڈیا پر زیر گردش خبریں بے بنیاد ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں دہشتگردی کے واقعات کے بعد بھارتی میڈیا کی جانب سے منفی پروپیگنڈا کیا جارہا ہے۔

ذرائع کے مطابق سوشل میڈیا اور دیگر پلیٹ فارمز پر جعلی ویڈیو شیئر کرکے پروپیگنڈا کیا جارہا ہے، جعلی ویڈیوز کے ذریعے تربت نیول بیس پر دہشتگرد حملے کا جھوٹا پروپیگنڈا کیا جارہا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر پھیلائی گئی خدکوچہ تھانے کی ویڈیوز بھی جعلی ہیں۔

ذرائع کے مطابق دہشتگردوں کے خلاف انٹیلیجنس بنیادوں پر بلوچستان میں مؤثر آپریشنز جاری ہیں، بے بنیاد خبروں اور ویڈیوز کا مقصد خوف وہراس اور انتشار پھیلانا ہے۔

ذرائع کے مطابق پاک فوج اور دیگر سکیورٹی ادارے ملک کی تمام اہم تنصیبات کی حفاظت کیلئے چوکس ہیں، سکیورٹی ادارے کسی بھی شر انگیزی کا منہ توڑ جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔

مزید خبریں :