Time 28 اگست ، 2024
کھیل

انگلش بیٹر ڈیوڈ ملان کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

انگلش بیٹر  ڈیوڈ ملان کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
37 سالہ کرکٹر ڈیوڈ ملان نے آخری مرتبہ 2023 کے آئی سی سی ورلڈکپ میں انگلینڈ کی نمائندگی کی تھی/ فوٹو اے ایف پی

انگلینڈ ٹیم کے بیٹسمین ڈیوڈ ملان  نے  انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔

37 سالہ کرکٹر ڈیوڈ ملان نے آخری مرتبہ 2023 کے آئی سی سی ورلڈکپ میں انگلینڈ کی نمائندگی کی تھی۔

ڈیوڈ ملان نے 22 ٹیسٹ، 30 ون ڈے اور 62 ٹی ٹوئنٹی میچز میں انگلینڈ کی نمائندگی کی جب کہ  کیرئیر کے دوران ڈیوڈ کو  ٹی ٹوئنٹی کے نمبر ون بیٹر بھی رہنے کا اعزار حاصل ہے۔

مزید خبریں :