16 فروری ، 2013
لندن … پاکستانی ہائی کمیشن کے ایک ملازم پرنسل پرستوں نے حملہ کردیا،اور انھیں کوگالیاں بکتے رہے۔معلوم ہوا ہے کہ ہائی کمیشن کے ملازم نصراحمدکونسل پرستوں نے شناخت کے بعدتشددکانشانہ بنایا،اور ان کاپرس اورموبائل فون بھی چھین کرلے گئے۔جبکہ نصراحمدکے سرپر اتنے شدیدوارکیے کہ ہڈی پر فریکچرہوگیا۔ادھر پاکستانی ہائی کمیشن کے حکام کا کہنا ہے کہ پولیس اورایمبولینس ایک گھنٹے بعدموقع پرپہنچیں،میٹروپولیٹن پولیس نے تحقیقات شروع کردیں۔