کھیل
16 فروری ، 2013

بھارتی کرکٹ ٹیم اگست میں نیوٹرل وینیو پر کھیلنے پر راضی ہوجائیگی، پی سی بی کی امید

بھارتی کرکٹ ٹیم اگست میں نیوٹرل وینیو پر کھیلنے پر راضی ہوجائیگی، پی سی بی کی امید

کراچی… رفیق مانگٹ …بھارتی اخبار” ٹائمز آف انڈیا“ نے خبر رساں ادارے کے حوالے سے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کو توقع ہے کہ بھارتی بورڈ رواں برس اگست میں نیوٹرل وینیو پر کھیلنے پر راضی ہو جائے گا۔ پاکستان کرکٹ بوڑ مالی مشکلات کا شکار ہے، اپنی مالی صور حال کو مستحکم کرنے کے لئے بھارٹی ٹیم کے ساتھ میچ کا انعقاد ضرورت ہے۔ بھارت کے مجوزہ مستقبل کے دوروں میں اگست میں پاکستان کا دورہ بھی شامل ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے ذرائع کے مطابق اگر بھارت سیکورٹی وجوہ کی بناء پر پاکستان کا دورہ نہیں کرنا چاہتا تو بھارت کو پاکستان سے کم از کم ایک میچ نیوٹرل مقام پرکھیلنا چاہیے۔ اس ہوم سیریز سے انہیں ریونیو کی ضرورت ہے۔ 2011 میں جب اعجاز بٹ نے بورڈ کی چیئرمین شپ چھوڑی اس وقت بورڈ کے پاس 4.2 ارب روپے تھے، اس میں سے بڑی رقم ورلڈ کپ میں ہوسٹنگ اورآئی سی سی کی طرف سے تلافی فیس کی مد میں15ملین ڈالر دیئے گئے۔پاکستان میں غیر ملکی ٹیموں کے نہ آنے سے انہیں مالی مشکلات کا شکار ہونا پڑا۔ حال ہی میں آئی سی سی ٹی20ورلڈ کپ سے پاکستان کے حصے میں3ملین ڈالر آئے لیکن اخراجات میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے۔ پاکستانی بورڈ کو 2013کے لئے کھلاڑیوں سے تازہ سنٹرل کنٹریکٹ کرنا ہے۔ علاقائی ٹیموں کے کھلاڑی فی میچ 18ہزار روپے فیس اور ڈیلی الاؤنس حاصل کر رہے ہیں۔ بھارت کے حالیہ دورے سے پاکستان کے ہر کھلاڑی نے میچ فیس، بونس اور ایوارڈ کی مد میں 2.5 ملین سے تین ملین ڈالرز کمائے۔ پاکستان اگست میں بھارت سے، اکتوبر نومبر میں جنوبی افریقا اور دسمبر جنوری میں سری لنکا سے کرکٹ سیریز کھیلے گا اور امکان ہے کہ تینوں سیریز نیوٹرل مقامات پر ہوں گی۔ اگر بھارت نیوٹرل مقام پر کھیلنے پر راضی نہ ہوا تو صرف ایک ہی راستہ رہ جاتا ہے کہ پاکستان بھارت کا دورہ کرے اگر سیریز کی آمدنی پاکستان کو دی جائے۔

مزید خبریں :