انٹرٹینمنٹ
16 فروری ، 2013

دبنگ خان دسمبر میں مقبولیت کی دوڑ میں سب سے آگے

 دبنگ خان دسمبر میں مقبولیت کی دوڑ میں سب سے آگے

ممبئی…ایک بھارتی اخبار کے مطابق دبنگ خان نے دسمبر میں مقبولیت کی دوڑ میں دوسروں کو بہت پیچھے چھوڑ دیا جب کہ کرینا کپور خان نے کترینا کو ہرا کر نمبر ون کی پوزیشن پر قبضہ جمالیا۔ بھارتی اخبار ٹائمز آف انڈیا نے مقبولیت اور کامیابی کا ایک انڈیکس بنایا ہے جس کے ذریعے ہر مہینے بالی وڈ کے ستاروں کی رینکنگ جاری کی جاتی ہے۔ دسمبر میں سلمان خان 89 پوائنٹ لے کر سرفہرست رہے جب کہ دوسرے نمبر پر آنے والے اکشے کمار صرف 48 پوائنٹ ہی لے سکے، کنگ خان اس فہرست میں 42 پوائنٹ لے کر تیسرے نمبر پر ہیں، 39 پوائنٹ لے کرچوتھے نمبر پر عامر خان ہیں، چھوٹے نواب خبروں میں رہنے کے باوجود اس فہرست میں پانچویں نمبر پر ہیں مگر ان کی بیگم کرینا کپور خان نے باربی ڈول کترینا کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔ کرینا نے ساڑھے 54 پوائنٹ لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی، کترینا نے 44 پوائنٹ کے ساتھ دوسری اور سوناکشی سنہا نے 35 پوائنٹ کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔ بھارتی اخبار کے مطابق جنوری کی رینکنگ یکم مارچ کو اور فروری کی رینکنگ اپریل میں جاری کی جائے گی۔

مزید خبریں :