Time 01 ستمبر ، 2024
پاکستان

نوسرباز نے پی پی رکن اسمبلی کو پروجیکٹ منظوری کا جھانسہ دیکر 7 لاکھ ہتھیالیے

نوسرباز نے پی پی رکن اسمبلی کو پروجیکٹ منظوری کا جھانسہ دیکر 7 لاکھ ہتھیالیے
خود کو پیپلزپارٹی کا جنرل سیکرٹری ظاہر کرنے والے نے پروجیکٹ منظوری کے بدلے 7 لاکھ مانگے: مخدوم سیدعامر— فوٹو:فائل

پاکستان پیپلزپارٹی کے بہاولپور سے رکن پنجاب اسمبلی مخدوم سید عامر علی شاہ سے نوسرباز نے 7 لاکھ روپے ہتھیالیے۔

پولیس کے مطابق اوچ شریف سے پیپلزپارٹی کے ایم پی اے مخدوم سید عامر علی شاہ سے مبینہ فراڈ ہوا ہے۔

واقعے کا مقدمہ سید عامر شاہ کی مدعیت میں درج کرلیا گیا ہے جس کی تحقیقات جاری ہیں۔

ایف آئی آر کے مطابق خود کوپیپلزپارٹی کا جنرل سیکرٹری ظاہرکرنے والے نے پروجیکٹ منظوری کے بدلے 7 لاکھ مانگے۔

ایف آئی آر نے بتایاکہ مخدوم سید عامرعلی شاہ نے مطلوبہ رقم ملزم کے بینک اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کی۔

مزید خبریں :