Time 01 ستمبر ، 2024
پاکستان

فوج کے ساتھ ڈیڈلاک ختم کرنے کیلئے پی ٹی آئی جو کرسکتی تھی وہ کیا: رؤف حسن

پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان رؤف حسن نے کہا ہے کہ امید اور دعا ہے  فوج اور پی ٹی آئی میں ڈیڈلاک مزید برقرار نہ رہے، ہماری پوزیشن ہمیشہ یہی رہی کہ ہم ان کے ساتھ انگیج ہونا چاہتے ہیں، فوج کے ساتھ ڈیڈلاک ختم کرنے کیلئے پی ٹی آئی جو کرسکتی تھی وہ کیا ہے۔

 وائس آف امریکا کو انٹرویو میں رؤف حسن کا کہنا تھاکہ امید اور دعا ہے فوج اور پی ٹی آئی میں ڈیڈلاک مزید برقرار نہ رہے، ہماری پوزیشن ہمیشہ یہی رہی کہ ہم ان کے ساتھ انگیج ہونا چاہتے ہیں، ہمارے دروازے ان کے ساتھ بات چیت کیلئے کھلے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ریاست کے مفاد میں پی ٹی آئی اور اسٹیبلشمنٹ بات چیت اشد ضروری ہے، فوج کے ساتھ ڈیڈلاک ختم کرنے کیلئے پی ٹی آئی جو کرسکتی تھی وہ کیا ہے، فوج کے ساتھ بات چیت بھی آئین کے دائرہ کار میں ہوگی۔

ان کا کہنا تھاکہ تمام ادارےآئینی حدود میں رہ کرکام کرینگے تو عدم استحکام ختم ہوجائےگا،  انفرادی سطح کے رابطے شاید بات چیت کو آگے لے جانے میں مددگار ہوتے ہیں۔

رؤف حسن کا کہناتھاکہ عمران خان نے محموداچکزئی کو اجازت دی ہےکہ وہ سیاسی جماعتوں سے بات کرسکتے ہیں، سیاسی جماعتوں سے گفتگو کے مثبت نتائج نکل سکتے ہیں تو وہ بالکل کوشش کریں۔

مزید خبریں :